مسجد کے حوض میں پاخانہ / نجاست پڑ گئی تو اس کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے

مسجد کے حوض میں پاخانہ / نجاست پڑ گئی تو اس کے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین اس مسئلہ میں کہ مسجد کے حوض میں پاخانہ نجاست پڑ گئی ہے تو اس کے پاک کرنے کا کیا حکم ہے مسئلہ تحریر فرما کر ثواب دارین حاصل کریں؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــ

اصل یہ ہے کہ پہلے نجاست کا نکالنا ضروری ہے ، اور بہترین صورت اطمینان دل کے لیے یہ ہے کہ قدرے کیچڑ وغیرہ بھی نکالا جائے اور پانی جس قدر ہو اندازہ سے نکالا جائے تو وہ حوض پاک ہو جائے گا ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبــــــــــــــــــــہ : الفقیر ابو الخیر محمد نور اللہ النعیمی غفر لہ

Leave a Reply