ہیپی نیوایئر کہنا کیسا ہے؟
سوال : حضور میں آپ سے مسئلہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ آج کل جو لوگ ہیپی نیو ایئر کہتے ہیں، ہیپی نیوایئر کہنا کیسا ہے؟ اور اگر کوئی شخص فیس بک یا واٹس اپ پہ کسی کو ہیپی نیوایئر کہتا ہے تو کوئی گناہ ہے اور اگر گناہ نہیں تو کیا حدیث یا قرآن سے ثابت ہے کہ ہم نئے سال کی مبارکباد کسی کو دے سکتے ہیں؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ
نئے سال کی مبارکباد دینے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ سال آپ کے لئے مبارک رہے ۔ خیر سے گزرے ۔ یہ جائز ہے کہ دعائے خیر ہے، اگر کوئی
انگریزوں کے بنائے ہوئے ماہ و سال کی تعظیم کے لئے کہے تو مکروہ ہے ۔ مگر عام طور پر مسلمان یہ نیت نہیں رکھتے بلکہ ان کا مقصد دعائے خیر
ہوتا ہے اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
کتبـــــــــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور