حالت حمل میں دو سال سے چھوٹے بچے کو دودھ پلانا کیسا ہے ؟
سوال : کیا حاملہ عورت اپنے دو سال سے چھوٹے بچے کو حمل کی حالت میں دودھ پلا سکتی ہے ؟ رہنمائی فرمائیں ۔
الجواب
حمل کی حالت میں بھی دو سال سے چھوٹے بچے کو دودھ پلانا جائز ہے اس میں شریعت کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ۔ ہاں اگر کوئی ماہر حکیم اور ڈاکٹر اس بارے میں ماں یا بچے کی صحت پر برے اثرات کے بارے میں بتائے تو ایسی صورت میں ان کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے نہ پلانا بہتر ہے ۔
شریعت کی طرف سے دو سال تک بچے یا بچی کو دودھ پلانے کی اجازت ہے ۔
وَالْوَالِدَاتُ يُرْضِعْنَ اَوْلاَدَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَن يُّتِمَّ الرَّضَاعَةَ
سورۃ البقرہ آیت ۲۳۳۔
واللہ اعلم بالصواب ۔۔
مولانا اظہر علیمی استاذ : مدرسہ قادریہ علیمیہ تلوجہ فیس ون نیو ممبئی