حلال جانور کے گوشت کے کونسے اجزاء کھانا منع ہیں ؟

حلال جانور کے گوشت کے کونسے اجزاء کھانا منع ہیں ؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

سیدی اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمدرضاخان علیہ الرحمہ "فتاویٰ رضویہ” میں ارشادفرماتےہیں ؛
"حلال جانورکےسب اجزاء حلال ہیں مگر بعض کہ حرام یا ممنوع یا مکروہ ہیں ( اور وہ 22 اجزاء ہیں جو کہ درج ذیل ہیں ۔

1:رگوں کا خون
2:پِتَّا
3:پُھکنا(مثانہ )
5,4:علامات نر و مادہ
6:بیضے(کپورے’فوطے)
7:غدود ( گردن پر ,حلق میں اوربعض جگہ چربی وغیرہ میں چھوٹی بڑی ,کہیں سرخ کہیں مٹیالےرنگ کی گول گول گانٹھیں ہوتی ہیں)
8:حرام مغز(یہ سفیدڈورےکی طرح ہوتاہےجوکہ بھیجےسےشروع ہوکرگردن کےاندرسےگزرتاہواپوری ریڑھ کی ہڈی میں آخرتک جاتاہے )
9:گردن کے دو پٹّھے(جو گردن کی مضبوطی کیلیے گردن کی دونوں طرف پیلےکلرکےلمبےلمبےدوپٹھے)کہ شانوں (کندھوں)تک کھنچےہوتےہیں
10:جگرکاخون
11:تِلی کا خون
12:گوشت کاخون کہ بعدِذَبْحْ گوشت میں سےنکلتاہے
13:دل کا خون
14:پت یعنی وہ زرد(پیلا)پانی کہ پتےمیں ہوتاہے
15:ناک کی رطوبت کہ بھیڑ میں اکثرہوتی ہے
16:پاخانہ کا مقام
17:اوجھڑی
18:آنتیں
19:نطفہ (وہ پانی جس سے بچہ بنتا ھے)
20:وہ نطفہ کہ خون ہوگیا
21:وہ (نطفہ)کہ گوشت کا لوتھڑا ہوگیا
22:وہ(نطفہ)کہ پوراجانوربن گیااور مردہ نکلایا بےذبح مرگیا”.

(فتوی رضویہ جلد 20 صفحہ 241,240)

نوٹ:
مذکورہ 22اجزاءکےعلاوہ باقی تمام اجزاء کاکھاناحلال ہے شرعاً انکےکھانےمیں نہ کوئی حرج ہےاورنہ کوئی کراہت ہے ۔

واللہ اعلم ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی

Leave a Reply