حلال و حرام جانور پہچاننے کا صحیح طریقہ کیا ہے | مسائل ورلڈ

حلال و حرام جانور پہچاننے کا صحیح طریقہ کیا ہے

عنوان : مفتی صاحب قبلہ سے التماس ہے کہ آپ براہ کرم حلال و حرام جانور پہچاننے کا صحیح طریقہ ارشاد فرمائیں۔

جواب: حرام و حلال جانور پہچاننے کے لیے قاعدہ یہ ہے کہ دریائی جانور سارے حرام ہیں سواے مچھلی کے، خشکی کے بے خون والے جانور سارے حرام ہیں سوا ے ٹڈی کے۔۔

خون والے خشکی کے جانور دو قسم کے ہیں: پرندے اور چرندے ۔  پرندے جانور شکاری پنجے والے حرام ہیں،باقی حلال۔

چرندے جانوروں میں کیڑے مکوڑے حرام ہیں جیسے سانپ، چوہے، گوہ وغیرہ ان کے علاوہ کیل والے شکاری جانور حرام ہیں باقی حلال ہیں،یہ ہی مذہب حنفی ہے۔

مرأۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح۔ ج: 5۔

از مفتی محمد تبریز نجمی 

Leave a Reply