حج میں طواف کے بعد چپل وغیرہ غائب ہونے کی صورت میں کیا دوسرے کی چپل پہننے کی رخصت ہے؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دوسرے کے چپل یا دوسرے کا کوئی بھی سامان بغیر اس کی اجازت کے اپنے استعمال میں لانا ناجائز اور حرام و گناہ ہے۔
جس طریقے سے حرم میں ایک نیکی کا ثواب ایک لاکھ نیکی کے برابر ہوتا ہے ویسے ہی وہاں پر ایک برائی کا گناہ ایک لاکھ
گناہ کے برابر ہوتا ہے لہذا ہرگز ہرگز ایسا نہ کریں کہ دوسرے کی چپل بلااجازت پہن لیں، بلکہ پیسے خرچ کر کے چند جوڑی
چپل خرید لیں تاکہ اگر آپ کی ایک جوڑی غائب ہو جائے تو دوسری جوڑی پہن لیں. شریعت اسلامیہ میں دوسرے کے چپل
بلااجازت پر لینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور