غیر پابند شرع سید کی تعظیم کرنا کیسا ہے؟

غیر پابند شرع سید کی تعظیم کرنا کیسا ہے؟

کیا فرماتےہیں علمائے دین مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسائل کے بارےمیں کہ
جو آل رسول  نماز روزہ  شریعت مطہرہ کا پابند نہ ہو اسکی تعظیم کرنا  اور اسکے  ہاتھوں کو بوسہ دینا کیسا ہے  برائے مہربانی آگاہ فرمائیں کرم نوازش ہوگی 
المستفتی محمد انور رضا ازہری مسجد اعلی حضرت ویارہ گجرات۔

الجواب بعون الملک الوھاب

سید سنی المذہب کی تعظیم لازم ہے اگر چہ ان کے اعمال کیسے ہوں بلکہ سید بد مذھب ہو اور ان کی بد مذھبی حد کفر کو نہ پہنچی ہو جیسے تفضیلی تو بھی ان کی تعظیم لازم ہے ہاں اگر ان کی بد مذہبی حد کفر تک پہنچے جیسے رافضی وہابی قادیانی نیچری وغیرہم تو اب اس کی تعظیم حرام ہے کہ جو وجہ تعظیم تھی یعنی سیادت وہی نہ رہی یعنی رسول اللہ ﷺ سے ان کا نسب، ارتداد نے منقطع کر دیا اب وہ سید نہ رہے ایسا ہی فتاوی رضویہ جدید (مکتبہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) جلد٢٢، ص٤٢٣ پر ہے۔
قرآن پاک میں ہے: "قَالَ یٰنُوۡحُ  اِنَّہٗ  لَیۡسَ مِنۡ اَہۡلِکَ ۚ اِنَّہٗ عَمَلٌ غَیۡرُ صَالِحٍ ” (سوره هود: ٤٦)
ترجمہ: فرمایا اے نوح! وہ تیرے گھر والوں میں نہیں بیشک اس کے کام بڑے نالائق ہیں۔(کنز الایمان) واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔
کتبہ:محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔
صدر میرانی دار الافتاء وشیخ الحدیث جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔

Leave a Reply