اگر حلال جانور کا گوشت کسی غیر مسلم سے منگایا یا پکوایا تو اس کا کھانا کیسا ہے؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــ
غیر مسلم کا لایا ہوا اور پکایا ہوا گوشت کھانا جائز نہیں ۔ گوشت کے بارے میں اسلام نے بڑی احتیاط کا حکم دیا ہے ۔ گوشت وہی حلال ہے جو
مسلمان کا ذبیحہ ہو اور مسلمان ہی کا لایا ہوا ہو اور اسی کا پکایا ہوا ہو، یا غیر مسلم نوکر جو وفادار، قابل اعتماد ہو وہ بتائے کہ مسلم گوشت فروش
کے یہاں سے خرید کر لایا ہے تو وہ حلال ہے ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبـــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور