ایک مسلمان لڑکا غیر مسلم لڑکی سے شادی کرسکتا ہے یا نہیں؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ
شادی کرسکتاہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ پہلے مسلمان ہوجائے اور اگر وہ مسلمان نہ ہوئی تو حالت کفر میں کسی
بھی غیر مسلم لڑکی سے مسلم لڑکے کا نکاح نہیں ہوسکتا اور نہ کسی مسلم لڑکی سے غیر مسلم لڑکے کا نکاح ہوسکتا
ہے۔ اگر ایسے لڑکی و لڑکے باہم نکاح کرتے ہیں تو وہ شرعاً نکاح نہ ہوگا۔ وہ دونوں ایک دوسرے کے حق میں اجنبی رہیں گے،
میاں بیوی نہ ہوں گے اور اللہ کی پناہ ہمبستری زنا ہے ۔
والله تعالى اعلم بالصواب
کتبـــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پو ر