غیر مسلم مکھیا کی دی ہوئی سولر لائٹ مسجد میں لگانا کیسا ہے؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ گاؤں کا مکھیا جو کہ ہندو ہے، وہ سرکاری فنڈ سے مسجد میں سولر لائٹ دے رہا ہے تو کیا اس کا استعمال مسجد کے لیے جائز ہے یا ناجائز؟
الجوابـــــــــــــــــــــــ
سرکاری فنڈ میں مسلمانوں کا بھی حق ہے اس لیے مکھیا سرکاری فنڈ سے جو سولر لائٹ دے رہا ہے وہ مسلمانوں کا حق ہے، مسلمان اسے اپنا
حق سمجھ کر لے لیں پھر اپنی طرف سے مسجد میں لگادیں اس میں کوئی حرج نہیں ۔
واللہ تعالی اعلم ۔
کتبـــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور