غیر مقلد یا وہابی ،دیوبندی کو زکوۃ دینا کیسا ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میںکہ زید نے اپنی زکوۃ کی رقم ایک غیر مقلد کو دے دی بکر نے کہا کہ تمہارا روپیہ حرام موت میں گیا بکر کا یہ کہنا کیسا ہے ؟
الجواب
بکر کا کہنا درست ہے ۔ بے شک غیر مقلد کو زکوۃ دینا حرام ہے اور اس کو دینے سے زکوۃ ادا نہیں ہوئی ۔حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کافر، مشرک ،وہابی، رافضی، قادیانی وغیرہ کو زکوۃ دینےسے زکوۃ نہیں ادا ہوگی اور ان کو زکوۃ دینا حرام ہے۔فتاوی رضویہ جلد چہارم صفحہ نمبر 491
واللہ تعالی اعلم
کتبہ : مفتی محمد شبیر احمد مصباحی