فلیٹ کی قیمت پر زکوۃ ہے یا کرایہ پر ؟ از مفتی نظام الدین رضوی

فلیٹ کی قیمت پر زکوۃ ہے یا کرایہ پر ؟

سوال : میں نے ایک فلیٹ خریدا لیکن اس وقت میرے ذہن میں کوئی یقینی بات نہیں تھی کہ میں اس میں رہوں گا یا کرایہ پر

دوں گا، لیکن میں نے ابھی یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ اسے کرایہ پر دوں گا. اب سوال یہ ہے کہ اس پر جو زکوۃ آئے گی وہ فلیٹ

کی قیمت پر ہوگی یا کرائے آمدنی پر؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــ

فلیٹ کی قیمت پر کوئی زکاۃ نہیں، جب اس کو کرایہ پر دینے کی نیت کرلی ہے اور بیچنے کا ارادہ نہیں ہے تو فلیٹ سے

کرائے کے طور پر جو آمدنی آئے گی اس پر سال بہ سال زکوۃ دینا فرض ہوگا ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبـــــــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply