دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #678
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
ٹیچرس ڈے (Teachers Day )منانا کیسا ہے ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
8,080
سوال (Question):
ٹیچرس ڈے (Teachers Day )منانا کیسا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
ٹیچرس ڈے (Teachers Day )منانا کیسا ہے ؟
مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ یوم اساتذہ منانا جائز ہے یا نہیں؟ المستفتیہ: عالمہ منتشاء بانو الہ آباد یوپی انڈیا۔الجواب بعون الملک الوھاب
جائز ہے کہ اس میں اساتذہ کی تعظیم اور ان کے احسان کا شکریہ ادا کرنا ہے اور یہ ضروری ہے کہ ان کا مقام بڑا ہے فتاوی رضویہ میں بحوالہ التیسیر بشرح جامع الصغیر ہے: “من علم الناس ذاک خیراب ذا ابوالروح لاابوالنطف” اھ (ج١٩، ص٤٥١، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) یعنی استاد کا مرتبہ باپ سے زیادہ ہے کہ وہ روح کا باپ ہے، نہ نطفہ کا، اسی میں ہے: ” عالم دین ہر مسلمان کے حق میں عموماً اور استاد علم دین اپنے شاگرد کے حق میں خصوصا نائب حضورپرنورصلی اﷲ تعالی علیہ وسلم ہے” اھ (فتاوی رضویہ جدید ، ج٢٣، ص٦٣٩، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور) فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے: “یوم اساتذہ منانا جائز ہے خواہ وہ کسی بھی تاریخ میں ہو کہ اس میں اساتذہ کی تعظیم اور ان کے شکر و احسان کی بجا آوری ہے اور اپنے استاد کی تعظیم جس طرح بھی کی جائے درست اور جائز ہے ” اھ (ج٢، ص٢٨٠، کتاب الحظر والاباحۃ، مطبوعہ شبیر برادرز لاہور) واللہ تعالیٰ ورسولہﷺ اعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔ ١٧صفر المظفر ١٤٤٥ھ مطابق ٤ اکتوبر ٢٠٢٣ء
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
Recent Fatawa
عدت کے دوران رجوع نہیں کروں گا اس شرط پر طلاق دیا تو کون سی طلاق واقع ہوگی از علامہ کمال احمد نظامی علیمی
Read Fatwa
19
ناشزہ نان ونفقہ کی حق دار نہیں از مفتی کمال احمد علیمی نظامی
Read Fatwa
10
مجھے بہت جلدی اور شدید غصہ آتا ہے، کیا پڑھوں؟
Read Fatwa
29
رزق اور کاروبار میں برکت کی دعا
Read Fatwa
5166
امتحان یا انٹرویو میں کامیابی کی مسنون دعا
Read Fatwa
5061