دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #1782
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
مہر نبوت کیا ہے اور مہر نبوت رکھنے کی حکمت کیا ہے ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
6,730
سوال (Question):
مہر نبوت کیا ہے اور مہر نبوت رکھنے کی حکمت کیا ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
مہر نبوت کیا ہے اور مہر نبوت رکھنے کی حکمت کیا ہے ؟
حضرت جبرئیل امین نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صدرِ مبارک کو چاق کرنے کے بعد آپ کا قلب مبارک دھویا اور اسے حلم، علم، یقین اور اسلام سے بھردیا اور مہر نبوت کو آپ کے شانوں کے درمیان ثبت کردیا۔ مہر نبوت گوشت کا ایک چھوٹا اُبھرا ہوا ٹکڑا ہے جس پر بال تھے اور وہ آپ کے بائیں شانے کے اوپری حصے پر تھا۔مہر نبوت رکھنے کی حکمت:
جب آپ کے قلب مبارک کو ایمان وحکمت اور یقین سے لبریز کردیاگیاتو اس پر مہر کردیاگیا۔ جیسے مشک اور موتیوں سے پُر برتن پر مہر کردیا جاتا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے سید کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر اجزاے نبوت کو جمع فرمایا اور اس پر اپنی مہر لگادی، اسی مہر کی برکت ہے کہ آپ کے دشمن کو آپ پر قابو نہیں ملتا تھا اس لیے کہ مہر کردہ شئی محفوظ ہوجاتی ہے۔ یوں ہی اللہ رب العزت نے ہمارے لیے اس دنیا میں انتظام کر رکھا ہے کہ جب ہم میں سے کوئی شخص کسی شے کو مہر کے ساتھ حاصل کرتا ہے تو لوگوں کا شک دور ہوجاتا ہے اور ان کے مابین اختلاف ختم ہوجاتا ہے۔ گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت اس بات کا واضح اور نمایاں اشارہ دے رہی ہے کہ آپ کا قلب مبارک نہایت محفوظ ہے۔ احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مہر پہلے سے موجود تھی اور ظاہر یہی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس حال میں پیدا ہوئے کہ آپ کے جسم مبارک پر اس کانشان موجود تھا، پھر آپ کی عمر مبارک بڑھتی رہی یہاں تک کہ وہ اسرا ومعراج کی رات کبوتری کے انڈے کی مقدار میں ہوگیا۔ مختلف روایات میں یہ تطبیق ہوسکتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو یہ خصوصیت دی گئی اس کے چند مقاصد ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس میں اس جانب اشارہ ہے کہ آپ خاتم النبیین ہیں، آپ کے علاوہ یہ وصف کسی اورکوحاصل نہیں ہوا اور یہ کہ نبوت کا دروازہ آپ پر بند کردیاگیا آپ کے بعد کھولا نہ جائے گا۔ حاکم نے حضرت وہب بن منبہ سے روایت کیا ہے کہ آپ فرماتے ہیں: اللہ رب العزت نے جس نبی کو بھی مبعوث فرمایا اس کے نبوت کی علامت اس کے داہنے ہاتھ میں تھی مگر ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے نبوت کی علامت آپ کے دونوں شانوں کے درمیان تھی۔ (۱) اس صورت میں مہر نبوت کا آپ کی پشت مبارک پر رکھا جانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات سے ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات شریف کے وقت مہر نبوت کو اٹھالیا گیا۔ معراج حبیب پوری کتاب پڑھنے کے لئے کلک کریں
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
Recent Fatawa
عدت کے دوران رجوع نہیں کروں گا اس شرط پر طلاق دیا تو کون سی طلاق واقع ہوگی از علامہ کمال احمد نظامی علیمی
Read Fatwa
17
ناشزہ نان ونفقہ کی حق دار نہیں از مفتی کمال احمد علیمی نظامی
Read Fatwa
9
مجھے بہت جلدی اور شدید غصہ آتا ہے، کیا پڑھوں؟
Read Fatwa
26
رزق اور کاروبار میں برکت کی دعا
Read Fatwa
5165
امتحان یا انٹرویو میں کامیابی کی مسنون دعا
Read Fatwa
5060