دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #1987
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
عورت نوکری کرسکتی ہے یا نہیں؟ مفتی محمد صدام حسین فیضی
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
12,296
سوال (Question):
عورت نوکری کرسکتی ہے یا نہیں؟ مفتی محمد صدام حسین فیضی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
عورت نوکری کرسکتی ہے یا نہیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ حضرت مفتی محمد عرف صدام حسين احمد صاحب قبلہ درج ذیل سوال کا جواب عنایت فرمادیں زید نہایت ہی غریب ونادار آدمی ہے اس کی تنخواہ گھر کے خرچ کے لئے کافی نہیں تو کیا اس کی بیوی مکمل پردےکے ساتھ کو ئی کام کرسکتی ہے؟ سائل : محمد اویس جگدیش پور ضلع امیٹھی یوپی انڈیا ۔ وعليكم السلام ورحمة الله تعالى وبركاته الجواب بعون الملک الوھاب ايسے ہی ایک سوال کے جواب میں اعلی حضرت رضي الله تعالي عنه نے تحریر فرمایا ہے : “یہاں پانچ شرطیں ہیں:(۱) کپڑے باریک نہ ہوں جن سے سر کے بال یا کلائی وغیرہ ستر کا کوئی حصہ چمکے۔(۲)کپڑے تنگ وچست نہ ہو جو بدن کی ہیأت ظاہر کریں۔(۳) بالوں یا گلے یا پیٹ یاکلائی یا پنڈلی کا کوئی حصہ ظاہرنہ ہو۔(۴) کبھی نامحرم کے ساتھ کسی خفیف دیر کے لئے بھی تنہائی نہ ہوتی ہو۔(۵) اس کے وہاں رہنے یا باہر آنے جانے میں کوئی مظنہ فتنہ نہ ہو۔یہ پانچ شرطیں اگر جمع ہیں تو حرج نہیں اور ان میں ایک بھی کم ہے توحرام” . (فتاوی رضویہ ج : 22 ص : 248 ناشر : رضا فاونڈیشن جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور) کتبہ : گدائے حضور رئیس ملت محمد عرف صدام حسين احمد قادري ميراني فيضي
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
Recent Fatawa
عدت کے دوران رجوع نہیں کروں گا اس شرط پر طلاق دیا تو کون سی طلاق واقع ہوگی از علامہ کمال احمد نظامی علیمی
Read Fatwa
13
ناشزہ نان ونفقہ کی حق دار نہیں از مفتی کمال احمد علیمی نظامی
Read Fatwa
7
مجھے بہت جلدی اور شدید غصہ آتا ہے، کیا پڑھوں؟
Read Fatwa
21
رزق اور کاروبار میں برکت کی دعا
Read Fatwa
5162
امتحان یا انٹرویو میں کامیابی کی مسنون دعا
Read Fatwa
5057