دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #1939
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
سردی میں جو ٹوپی پہنی جاتی ہے اسے پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
7,755
سوال (Question):
سردی میں جو ٹوپی پہنی جاتی ہے اسے پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
سردی میں جو ٹوپی پہنی جاتی ہے اسے پہن کر نماز پڑھنا کیسا؟
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ سردی میں ٹوپا کی وجہ سے پیشانی زمین پر نہیں لگتی ۔ بلکہ پیشانی ٹوپا میں رہتی ہے ۔اور زمین پر صرف ٹوپا ہوتا ہے ۔۔ ایسی صورت میں نماز کا کیا حکم ہے ۔ جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں ۔ سائل جابر رضا رامپوری وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوھاب سردی کے موسم میں جو ٹوپی پہنی جاتی ہے وہ اگر موٹی اور نرم ہو تو وہ دبتی رہتی ہے، اس لیے نماز کے وقت خاص طور پر اس کا خیال رکھا جائے کہ ایسی ٹوپی پیشانی سے اوپر کرلی جائے۔ البتہ اس کا کچھ حصہ پیشانی پر آرہا ہوتو سجدہ کے وقت پیشانی کو اچھی طرح دبا کر سجدہ کیا جائے تاکہ پیشانی اچھی طرح جم جائے۔۔ بہار شریعت میں ہے: کسی نرم چیز مثلاً گھاس، روئی، قالین وغیرہا پر سجدہ کیا تو اگر پیشانی جم گئی یعنی اتنی دبی کہ اب دبانے سے نہ دبے تو جائز ہے، ورنہ نہیں۔ (حوالہ ج۱ ح۳ ص۵۱۵ مکتبہ المدینہ کراچی) واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب کتبــــہ : محمد اشفاق عطاری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی نیپال ۲ جمادی الآخر ۱۴۴۳ھ بروز بدھ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
Recent Fatawa
عدت کے دوران رجوع نہیں کروں گا اس شرط پر طلاق دیا تو کون سی طلاق واقع ہوگی از علامہ کمال احمد نظامی علیمی
Read Fatwa
13
ناشزہ نان ونفقہ کی حق دار نہیں از مفتی کمال احمد علیمی نظامی
Read Fatwa
7
مجھے بہت جلدی اور شدید غصہ آتا ہے، کیا پڑھوں؟
Read Fatwa
21
رزق اور کاروبار میں برکت کی دعا
Read Fatwa
5162
امتحان یا انٹرویو میں کامیابی کی مسنون دعا
Read Fatwa
5057