دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #1776
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
دلہن کی رخصتی کے وقت سر پہ قرآن مجید رکھنا جائز ہے ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
5,882
سوال (Question):
دلہن کی رخصتی کے وقت سر پہ قرآن مجید رکھنا جائز ہے ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
دلہن کی رخصتی کے وقت سر پہ قرآن مجید رکھنا جائز ہے ؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے تعلق سے کہ لڑکی کی رخصتی کے وقت سر پر قرآن مجید رکھتے ہیں یہ رکھنا درست ہے یا نہیں ؟ سائل اختر اشرفی کٹیہار وعلیکم السلام و رحمۃاللہ تعالیٰ وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوھاب رخصتی کے وقت دلہن کے سر پر حصول برکت کے لئے قرآن مجید رکھتے ہیں یہ جائز ہے ۔ جیسا کہ خیرو برکت کی نیت سے گھر میں قرآن پاک رکھنا جائز ہے اگرچہ تلاوت نہ کرے بلکہ امید ثواب ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے:”رجل امسك المصحف في بيته ولايقرا قالوا ان نوي به الخير والبركة لاياثم بل يرجي له الثواب كذا في فتاوي قاضي خان ” اه(ج٥ ص٣٩٨ كتاب الكراهية ، باب آداب المساجد والقبلة والمصحف، مطبوعہ دار الکتب العلمیۃ بیروت لبنان) ہاں قرآن پاک کے ادب واحترام کاخاص خیال رکھا جائے ایسا نہ ہو کہ کوئی بے وضو ہی قرآن پاک پکڑلے نہ یہ کہ گانا بجانا ، آتش بازی وغیرہ ہو کہ یہ ہرگز درست نہیں کہ ایک طرف قرآن کریم سے برکت لی جارہی ہو اور دوسری جانب قرآن کریم کے احکامات کی ہی نافرمانی کی جارہی ہو یوں تو قرآن کریم پاس نہ ہو تو بھی ان گناہوں سے بچنا ضروری ہے مگر قرآن کریم کی موجودگی میں اسکی عظمت واہمیت کے پیش نظر خاص طور پر گناہوں سے بچنا ضروری ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ : گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی فیضی میرانی خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
Recent Fatawa
عدت کے دوران رجوع نہیں کروں گا اس شرط پر طلاق دیا تو کون سی طلاق واقع ہوگی از علامہ کمال احمد نظامی علیمی
Read Fatwa
13
ناشزہ نان ونفقہ کی حق دار نہیں از مفتی کمال احمد علیمی نظامی
Read Fatwa
7
مجھے بہت جلدی اور شدید غصہ آتا ہے، کیا پڑھوں؟
Read Fatwa
21
رزق اور کاروبار میں برکت کی دعا
Read Fatwa
5162
امتحان یا انٹرویو میں کامیابی کی مسنون دعا
Read Fatwa
5057