دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #1224
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
خواتین کے لئے ریزر کا استعمال کرنا | زیرناف صاف کیسے کریں ؟
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
8,013
سوال (Question):
خواتین کے لئے ریزر کا استعمال کرنا | زیرناف صاف کیسے کریں ؟
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
خواتین کے لئے ریزر کا استعمال کرنا | زیرناف صاف کیسے کریں ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے متعلق کیا خواتین بھی زیرِ ناف بال ریزر سے صاف کر سکتی ہیں؟ بالخصوص ریزر کے حوالے سے جواب ارشاد فرما دیں؟ (سائلہ خدیجہ علی) الجـوابــــــــــــ بعون الملک الوھّااب مرد و عورت دونوں کے لئے زیر ناف بالوں کو صاف کرنے کے لیے ریزر، سیفٹی، پاؤڈر، استرہ، یا ہیئر ریمؤر کریم وغیرہ کا استعمال کرنا بالکل جائز ہے کیونکہ مقصد اس جگہ کی صفائی ہے، عورت کے لئے ان بالوں کو اکھاڑنا سنت ہے اور مونڈنا بھی جائز ہے- (سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سوال ہوا کہ مرد اگر اپنے زیر ناف کے بال مقراض سے تراشے یا عورت استرہ لے جائز ہے یا نہیں؟ تو آپ نے اس کے جواب میں تحریر فرمایا کہ حلق و قصر و نتف و تنور- (یعنی: مونڈنا، کترنا، اکھیڑنا اور نورہ لگانا سب صورتیں جائز ہیں، کہ مقصود اس موضع(جگہ)کا پاک کرنا ہے اور وہ سب طریقوں میں حاصل ہے- (مزید فرماتے ہیں، کہ عورت کے لئے بعض علماء نے نتف(اکھاڑنا(حلق(مونڈنے سے افضل قرار دیا ہے- (فتاویٰ رضویہ جلد22،صفحہ 600- رضا فاؤنڈیشن لاہور) واللہ اعلم عزوجل و رسولہ اعلمﷺ کتبــــــہ :ابورضا محمد عمران عطاری متخصص فی الفقہ
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
Recent Fatawa
عدت کے دوران رجوع نہیں کروں گا اس شرط پر طلاق دیا تو کون سی طلاق واقع ہوگی از علامہ کمال احمد نظامی علیمی
Read Fatwa
19
ناشزہ نان ونفقہ کی حق دار نہیں از مفتی کمال احمد علیمی نظامی
Read Fatwa
10
مجھے بہت جلدی اور شدید غصہ آتا ہے، کیا پڑھوں؟
Read Fatwa
29
رزق اور کاروبار میں برکت کی دعا
Read Fatwa
5166
امتحان یا انٹرویو میں کامیابی کی مسنون دعا
Read Fatwa
5061