دارالافتاء
اہل سنت
اہل سنت
MASAIL WORLD
Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
www.masailworld.com
مسائل ورلڈ
دارالافتاء اہل سنت
Fatwa #1387
تصدیق شدہ فتویٰ (Verified)
تین بیٹے دو بیٹیوں میں ترکہ کیسے تقسیم ہوگا۔ مفتی محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی
سائل (Questioner): Questioner
دارالافتاء / مفتی: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
تاریخ: September 18, 2025
0
5,649
سوال (Question):
تین بیٹے دو بیٹیوں میں ترکہ کیسے تقسیم ہوگا۔ مفتی محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الجواب و الشرعی حکم (Fatwa Answer):
تین بیٹے دو بیٹیوں میں ترکہ کیسے تقسیم ہوگا۔
مفتی محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔ مفتی صاحب ایک مرحوم کا پلاٹ 27 لاکھ روپے میں فروخت ہوا اور اس کے تین بیٹے، دو بیٹیاں اور ایک بیوی ہے تو ان کے درمیان یہ روپیہ کس طر ح تقسیم ہوگا ؟ المستفتی سید مظہر علی بسم ﷲ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک الوھاب صورت مستفسرہ میں بعد تقدیم ماتقدم وعدم موانع ارث وانحصار ورثہ فی المذکورین میت کے کل ترکہ کو ٦٤ حصوں میں تقسیم کریں گے پھر اس میں سے ٨ حصے میت کی بیوی کو دیں گے اور ہر بیٹی کو سات سات حصے اور ہر بیٹے کو چودہ چودہ حصے دیں گے۔ یعنی اگر کل ترکہ یہی (٢٧٠٠٠٠٠) ستائیس لاکھ روپیہ ہے تو اس میں سے میت کی بیوی کو (٣٢٧٥٠٠) تین لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو روپے اور ہر بیٹی کو (٢٩٥٣١٢.٥) دو لاکھ پنچانوے ہزار تین سو بارہ روپہ پچاس پیسہ۔ اور ہر بیٹے کو (٥٩٠٦٢٥) پانچ لاکھ نوے ہزار چھ سو پچیس روپیہ دیں گے۔ کہ فرمان باری تعالی ہے:” یُوۡصِیۡکُمُ اللّٰہُ فِیۡۤ اَوۡلَادِکُمۡ ٭ لِلذَّکَرِ مِثۡلُ حَظِّ الۡاُنۡثَیَیۡنِ ” اھ (سورۃ النساء آیت ١١) ترجمہ: “اللہ تمہیں حکم دیتا ہے تمہاری اولاد کے بارے میں بیٹے کا حصہ دو بیٹیوں برابر ہے ” (کنزالایمان) نیز ارشاد فرمایا: “فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ ٱلثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ” اھ (سورۃ النساء آیت ١٢) یعنی اگر تمہارے اولاد ہو تو تمہارے ترکہ میں سے تمہاری بیویوں کا آٹھواں حصہ ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔ کتبہ گدائے حضور رئیس ملت محمد صدام حسین برکاتی میرانی فیضی۔ خادم میرانی دار الافتاء جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات انڈیا۔
دارالافتاء اہل سنت (مسائل ورلڈ)
تصدیق و تدوین: Darul Ifta Ahl-e-Sunnat
Recent Fatawa
عدت کے دوران رجوع نہیں کروں گا اس شرط پر طلاق دیا تو کون سی طلاق واقع ہوگی از علامہ کمال احمد نظامی علیمی
Read Fatwa
19
ناشزہ نان ونفقہ کی حق دار نہیں از مفتی کمال احمد علیمی نظامی
Read Fatwa
10
مجھے بہت جلدی اور شدید غصہ آتا ہے، کیا پڑھوں؟
Read Fatwa
29
رزق اور کاروبار میں برکت کی دعا
Read Fatwa
5166
امتحان یا انٹرویو میں کامیابی کی مسنون دعا
Read Fatwa
5061