فرض نماز کے بعدفورا درود شریف کا پڑھنا کیسا ہے؟ از مفتی نظام الدین رضوی صاحب

فرض نماز کے بعدفورا درود شریف کا پڑھنا کیسا ہے؟

فرض نماز کے ختم ہونے کے بعد اکثر مسجدوں میں ہمارے یہاں صلی اللہ علیک یا رسول اللہ بآواز بلند سب مل کر پڑھتے ہیں تو ایسا کرنا کیسا ہے ؟

الجواب : جی کوئی بات نہیں ہے۔ سلام پھیرنے کے بعد امام نے سلام پھیر لیا دونوں طرف تو اب اس کے بعد آپ درود شریف پڑھ سکتے ہیں یہ مستحب ہے، جائز و درست ہے۔ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم عموما سلام پھیرنے کے بعد اللہ اکبر اللہ اکبر پڑھا کرتے تھے ۔ تو کبھی اللہ اکبر کہ لیا کریں تاکہ حضور کی سنت ادا ہو اور کبھی درود شریف پڑھ لیا کریں تاکہ سرکار کا ہم پر جو حق ہے وہ حق بھی ادا ہو ۔

کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔ ( ماخوذ از بزم سوالات )

Leave a Reply

%d