فرض کی تیسری رکعت میں امام کے ساتھ شامل ہوا تو چھوٹہ ہوئ نماز کیسے پوری کرے ؟
سوال : چار رکعت فرض کی نماز امام نے شروع کردی اور دو رکعت ہو چکی، کوئی تیسری رکعت میں شامل ہوا دورکعتیں تو امام کے ساتھ پوری کی مگر جب چھوٹی ہوئی رکعت پڑھے تو اس میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت ملایا جائے یا نہیں؟
الجوابــــــــــــــــــــــ
پہلی اور دوسری رکعت یا صرف پہلی رکعت چھوٹ جانے کی صورت میں امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب مقتدی اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پوری کرے گا تو اس میں سورہ فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت ملانا واجب ہے. اگر بھول کر چھوڑ دے گا تو سجدہ سہو لازم ہوگا اور اگر قصداً جان بوجھ کر چھوڑ دے گا تو نماز کا اعادہ واجب ہوگا.
درمختار میں ہے ” ھو منفرد ویقضی اول صلاتہ فی حق قراۃ ”.
وھو سبحانہ وتعالی اعلم ۔
کتبــــــــــــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی
ماخوذ از فتاویٰ فیض الرسول جلد 1 صفحہ 243