فرامینِ غوث اعظم علیہ الرحمۃ
گیارویں والے سرکار ، ولیوں کے تاجدار ، پیرانِ پیر ، غوث اعظم دستگیر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ:
.
① علم(مستند ذرائع سے) حاصل کر پھر اس پر عمل کر پھر دوسروں تک علم پھیلا، وعظ کر(الفتح الربانی ص109)
.
② دنیا آخرت کی کھیتی ہے جو یہاں نہیں بوئے گا وہاں آخرت میں کچھ حاصل نہیں کر پائے گا ۔ (سرالاسرار ص125)
.
.
③ اللہ کے ولی کو ہر حال میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا ہوتی ہے ۔
(سر الاسرار ص98)
.
④ رویا کرو(خوفِ خدا میں ، عشقِ خدا میں، شرمِ نبی میں و عشقِ رسول میں، اللہ و رسول کی یاد میں اور اپنے گناہوں پر
رویا کرو)قبل اس کے کہ تم پر رویا جائے ۔
(الفتح الربانی ص105)
.
⑤ شریعت ایک درخت ہے طریقت اسکی ٹہنیاں ہیں(شریعت کا حصہ ہیں کہ درخت یعنی شریعت کے بغیر انکا وجود ممکن
نہیں) اور معرفت اسکے پتے ہیں(شریعت کا حصہ ہیں کہ درخت یعنی شریعت کے بغیر انکا وجود ممکن نہیں) اور حقیقت اسکا
پھل ہے(شریعت کا حصہ ہے کہ درخت یعنی شریعت کے بغیر پھل کا وجود ممکن نہیں)
(سرالاسرار ص87)
.
⑥بربادی ہے تیری ، افسوس ہے تجھ پر کہ تو اپنی گدی حجرے میں بیٹھا ہوتا ہے مگر تیرا دل لوگوں کے آنے(اپنی تعظیم ہونے، مشھور ہونے، بڑا ہونے ، ہاتھ پاؤں چموانے کی خواہش رکھتا ہے) اور انکے تحائف و نذرانے کا منتظر ہوتا ہے..(الفتح الربانی ص97)
.
⑦عالم وہ نہیں جس کے پاس صرف ظاہری علم ہو،عالم وہ ہوتا ہے جو ظاہر و باطن میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا راز ہوتا ہے ۔
(سر الاسرار ص99)
.
⑧قرآن و سنت پے عمل کرو، شریعت(فرض واجب سنت مستحب) پے عمل کرو اخلاص کے ساتھ، اسی طرح کرتے رہو یہاں تک کہ اللہ تمہیں فھم و فراست ولایت و قرب دے دیگا ان شاء اللہ عزوجل ۔
(الفتح الربانی ص102)
.
⑨دل کی زندگی علم ہے اسے ذخیرہ کر لے، دل کی موت جہالت ہے اس سے دامن بچائے رکھ ۔
(سرالاسرار ص102)
.
10)خواہشات، لوگوں سےامیدیں کم سے کم رکھ اور حرص لالچ کو کم سے کم کر اور نماز ایسے پڑھ(کوشش کر کہ عبادات نیکیاں ایسی دلی لگی و سچائی ستھرائی کامل طریقے سے کر)کہ جیسے یہ اخری موقعہ ہو ۔
(جلاء الخاطر ص74ملخصا)
.
11)اللہ کی رحمت کا انتظار کر، امید رکھ اور مایوس مت ہونا ۔
(فتوح الغیب ص12)
.
12)شریعت پر پابندی سے عمل کر اور کما کر کھا، تجھے اللہ سے شرم نہیں آتی کہ(بلامجبوری بلااجازتِ شرع)مانگ کر کھاتے
ہو،بھیک مانگتے ہو(اسے فقیری کہتے ہو،یہ فقیری نہیں گناہ ہے) ہاں تو نے توکل کیا اور بن مانگے تجھے ملا تو کھانے میں حرج نہیں ۔
(جلاء الخاطر ص64ملخصا)
.
13)فاسق اور غافل مخلوق(گستاخ گمراہ فاسق و فاجر لوگوں سے ایسے گروپ اور ایسے فرقوں) سے قطع تعلق کرنا(دور رہنا اور دوستی میل جول نا کرنا)نہایت ضروری ہے ۔
(فتوح الغیب ص21)
.
.
14)اے غافل، اے دنیا و گناہ میں مگن ، اے منافق، اے مشرک ، اے کافر! تم کب حق کی طرف رجوع کرو گے، کب اپنے
خواہشات و لذات سے نکلو گے،یہ دنیا و لذات کچھ نہیں، اس سے جان چھڑا ، اللہ کی طرف راغب ہوجا، اپنے کاروبار و
مشغولیت سے وقت نکال کر نماز پڑھ عبادات کر، اللہ کے احکام مان اور اسکی منع کردہ سے بچ اور(اگر شریعت پے عمل
کرنے سے دولت صحت کم ملے تو یہ اللہ کی طرف سےامتحان ہوسکتا ہے لیھذا)آفات و مصائب پے صبر کر ۔
(جلاء الخاطر ص18ملخصا ماخوذا)
.
15)فرقہ حالیہ و اولیاءیہ جو کہتے ہیں کہ مرشد جو کرے اسکی پکڑ نہیں، اور کہتے ہیں کہ جو ولایت کے درجے کو پہنچ جائے
اس سے احکامِ شریعت عبادات وغیرہ معاف ہوجاتے ہیں، اس کے لیے حرام حلال ہوجاتے ہیں یہ بدعتی کافر زندیق ملحد دائرہ اسلام سے خارج ہیں ۔
(سرالاسرار ص140ملخصا)
.
16)ایک سنی ہی اہل حق ہیں، یہی لوگ اہلِ سنت ہیں، یہ وہ ہیں جن کے تمام اقوال اور افعال شریعت کے مطابق ہوں..(سر
الاسرار ص140)کسی کے کام، کسی کے کرتوت، کسی کے نظریات اہلسنت والے نہ ہوں تو وہ سنی نہیں چاہے لاکھ اپنے آپ
کو قادری سنی کہتا پھرے ۔
.
پیرانِ پیر بڑا مدرسہ چلاتے،درس و وعظ فرماتےتھے(بدایۃ نہایہ12/252) اےسادات،اےپیرو،گدی نشینو
مدرسےبناؤ،مدرسےچلاؤ، تصنیف.و.وعظ اپناؤ،خرافات مٹاؤ ۔
.
اللہ کریم ہم سب کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، حق بات پھیلانا بھی اچھی بات ہے مگر اس سے بھی زیادہ ضروری یہ ہے کہ عمل کیا جائے، اللہ کریم ہمیں اسلاف کی تعلیمات پڑھنے اور عمل کی توفیق دے ۔
.
عرس تو کرامات و خدمات وعظ و نصیحت کےلیے ہے،صرف کرامات بیان کرنا اور خرافات کا رد نہ کرنا،تعلیمات عام نہ کرنا،قرآن و سنت کےذریعے اور اسلاف کے اقوالِ زریں کےذریعے نصیحت نہ کرنا،علم عام نہ کرنا عرس کی روح کےخلاف ہے ۔
.
✍تحریر:العاجز الحقیر محمد رمضان قادری