نماز فجر کی قضا میں سنت پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟
نماز فجر کی قضا میں سنت پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟اور اگر پڑھ سکتے ہیں تو کب تک؟
برائے کرم جواب عنایت فرمائیں ۔
سائل : فیضان عرشی
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اگر آج کی فجر کی نماز قضا ہوگئی اور استواء یعنی نصف النہار حقیقی سے پہلے فجر کی قضا پڑھے تو سنت فجر کی قضا بھی پڑھے گا اور اگر وقتِ استواء کے بعد پڑھے تو صرف فرض کی قضا پڑھے گا سنت کی قضا نہیں ہے۔ امام اہل سنت اعلی حضرت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:
"فجر کے فرض پڑھ لئے توآفتاب بلند ہونے سے پہلے سنتیں پڑھنے کی اجازت نہیں اگر چہ فجر کا ابھی ایک گھنٹہ وقت باقی ہو، ہاں بعدبلندی آفتاب پڑھے۔
اور جس کے فرض وسنت دونوں فوت ہوئے ہوں وہ طلوع کے بعد استواء سے پہلے فرض وسنت دونوں کی قضا کرے، اور اگر یہ وقت بھی گزر گیا بعد زوال فرضوں کی قضا پڑھے تو اب سنتوں کی قضا نہیں والمسائل مبسوطۃ فی الدر وغیر عامۃ الاسفار الغر”
(فتاوی رضویہ دعوت اسلامی ایپ:٨/ ٢۵ )
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔
مفتی محمد نظام الدین قادری
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
خادم درس وافتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی۔
٢٧/ربیع الاول١۴۴٣ھ//٣/نومبر٢٠٢١ء