فجر کی اذان کے بعد فورا نماز پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہیں ؟
حضرت اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حضرت فجر کی اذان کے بعد اگر فورا 5 یا 10 منٹ بعد فرض پڑھ لیے کسی عذر کی وجہ سے تو کیا نماز ہوجائے گی یا دوبارہ پڑھنی پڑھے گی جیسے امام بدعقیدہ ہونے کا اندیشہ ہو اور جماعت کے ختم ہونے کے بعد مسجد بند ہونے کا اندیشہ ہو یا پھر اگر بدعقیدہ امام کی جماعت کے بعد اپنی نماز پڑھنے کے لئے بدعقیدہ لوگوں کی پریشانیوں کا خوف ہو وغیرہ وغیرہ تو کیا اس صورتحال میں اگر بعد اذان اپنی نماز کوئی صیح سنی آدمی پڑھنا چاہے تو کیا نماز ہوجائے گی قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان فرمائیں ۔
المستفتی: حاجی ممتاز حسین تاس حال مقیم سعودی عرب ۔
باسمه تعالى وتقدس
الجواب بعون الملك الوهاب:
صورتِ مسئولہ میں اگرامام کی بدعقیدگی تابکفر و ارتدادکاقوی اندیشہ ہوتوایسی صورت میں اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا سرا سر باطل ہے،اوراگرمحض اندیشہ ہوتحقیقِ معاملہ ممکن نہ ہوتواحتیاطاًالگ نمازپڑھ لینابہترہے ۔
امام اہلسنت علیہ الرحمہ رقمطراز ہیں
"مگر یہ کہ درحقیقت امام اول سے بدعت تا بکفر وارتداد مرتقی ہوگئی ہو مثلا سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی عیاذا باللہ توہین کرتا ہو حضور کے ختم نبوت میں کلام رکھتا ہو حضور والا کے بعد کسی کو حصول نبوت میں حرج نہ جانتا ہو حضور اقدس کی تعظیم جو بعد تعظیم الہی کے تمام معظمین کی تعظیم سے اعلی واقدم ہے مثل اپنے بڑے بھائی کی تعظیم کے جانتا ہو وعلی ھذا القیاس دیگر عقائد زائغہ مکفرہ رکھتا ہو اس تقدیر پر تو البتہ یہ فعل زید کا نہایت محمود ہوگا اور وہ اس پر اجر جزیل پائے گا کہ صورت مذکورہ میں وہ جماعت عند اللہ جماعت ہی نہ تھی کہ ایسے شخص کے پیچھے نماز راسا باطل ہے”(فتاوی رضویہ ج ۳ ص ۳۴۴ تا ۳۴۵)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبہ محمد ارشاد رضا علیمی غفر لہ۔ پلانگڑ ،تھنہ منڈی ،راجوری ،جموں وکشمیر ۲۶/ذو الحجہ ۱۴۴۱ھ
الجواب صحيح والله اعلم محمد اسلم رضا مصباحی عفی عنہ مرکزی دار الافتا اہلسنت صوبہ جموں
اسلام علیکم۔ کیا فجر کی نماز ازان کے فوراً بعد ادا کریں تو کیا نماز ہو جاتی ہے خواتین کی نماز دو اذانیں سن لینے کے بعد اگر نماز ادا کر لیں تو کیا نماز ہو جاتی ہے
اسلام علیکم۔ کیا فجر کی نماز ازان کے فوراً بعد ادا کریں تو کیا نماز ہو جاتی ہے خواتین کی نماز دو اذانیں سن لینے کے بعد اگر نماز ادا کر لیں تو کیا نماز ہو جاتی ہے براۓ مہربانی اسکا جواب دیا جاے
ہاں ادا کر سکتے ہیں کوئی حرج نہیں