فہد نام رکھنا کیسا ہے؟

فہد نام رکھنا کیسا ہے؟

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائےکرام اس مسٔلہ میں کہ ۔لفظ فہد۔۔ہے یا۔ فحد۔ اور اس کے کیا معنی ہیں کیا لڑکے کا نام رکھنا درست رہے گا۔۔۔جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی

الســــائل: رضــی احـمــد بـرکاتی گورکھپــوری

_____________________________

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجــوابــــــ بعون الملک الوہاب

صحیح لفظ فہد ہے ، جسکا لغوی،معنی..”چیتا”

١۔۔۔۔فہد عام، اسم، تیندوا چیتے کی طرح ، اور بھی معنی ہوتے ہیں ،جبکہ ایک معنی سے استدلال کرنا درست نہیں،

٢۔۔۔۔فہد عام ، اسم ،اسی سے افہد ، جیسے مثال دی جاتی ہے ،فہد لفلان فھدا، عام فعل،پس پست کسی کیساتھ بھلا ئی کرنا،

٣۔۔۔ حدیث پاک میں ہے،

تسموا بأ سماء الانبیاء و احب الاسماء الی اللہ، عبداللہ عبدالرحمن، واصدقہا حارث وھمام واقبہا حرب و مرۃ و ارتبطو الخیل ،

اس حدیث پاک سے بھی فہد نام رکھنے کی ممانعت ثابت نہیں ہوئی،

٤۔۔۔یہ نام مسلمانوں میں رائج بھی ہے، اکثر مدارس میں الحمد للہ اس نام کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں،

٥۔۔۔آپکا یہ کہنا درست نہیں،نجدی کے علاوہ کسی کا نام نہیں، جبکہ: مؤقر و معنبر عالم دین ،علامہ ابن حجر عسقلانی شارح بخاری، کے معروف شاگردوں میں سے ایک نام فھد ہے ، تفصیل کتاب سے معلوم کریں ،

ابن حجر عسقلانی مصنفاتۃ و دراسۃ فی منھجہ ومواردہ فی کتاب الا صا بۃ ، ج ١،ص،١٠٧/١٠٨

اس سے صاف ظاہر ہے کہ نام انبیاء کے اسماء پر رکھنا بہتر ہے،اور اچھے نام رکھیں، نیز یہ بھی معلوم ہوا، فہد نام رکھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، ہاں عقلا ہو سکتی ہے ۔

واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب ۔

حضرت علامہ مولانا محمدمنظور عالم قادری 

کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

خادم: دارالعلوم اہلسنت معین الاسلام چھتونہ

میگھولی کلاں مہراجگنج (یوپی)

Leave a Reply