کیا احرام میں بام یا وکس لگا سکتے ہیں؟
الجوابـــــــــــــــــــ
ٹائیگر بام ہو یا اس جنس کا کوئی اور بام یا وکس یا اس کا قائم مقام کیپسول اسے پیشانی اور ناک وغیرہ پر لگانا مکروہ ہے ۔ پھر اگر کسی نے اس
مقدار میں بام وغیرہ لگایا کہ دیکھنے والے یہ محسوس کریں کی اس نے خوشبو لگائی ہے تو اس پر دم واجب ہے ۔ اور اگر دیکھنے والے خوشبو نہ
کہیں تو صرف صدقہ ہے ۔
رد المحتار میں ہے ۔
واما اذا خلط بما يستعمل في البدن كاشنان ونحوه : ففي شرح اللباب عن المنتقي ان كان اذا نظر اليه قالوا هذا اشنان فعليه صدقۃ وان قالوا هذا طيب فعليه دم ۔
اشنان گھاس یا اس طرح کے کسی چیز میں خشبو ملا کر بدن پر لگایا تو شرح لباب میں منتقی کے حوالے سے ہے کہ دیکھنے والے اگر یہ کہیں کی اشنان ہے تو اس پر صدقہ ہے ۔ اور اگر یہ کہیں کہ یہ خوشبو ہے تو اس پر دم ہے ۔
رد المحتار صفحہ 577 جلد 3، باب الجنایات من کتاب الحج ۔
واللہ تعالی اعلم ۔
کتبـــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور