ٹوتھ پیسٹ استعمال کرکے حالت احرام میں برش کر سکتے ہیں یا نہیں؟ / مسائل ورلڈ

ٹوتھ پیسٹ استعمال کرکے حالت احرام میں برش کر سکتے ہیں یا نہیں؟

الجوابــــــــــــــــــ

صرف برش استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، اور ٹوتھ پیسٹ میں خوشبو نہ ہو تو اسے بھی دانتوں پر ملنے میں کوئی حرج نہیں، لیکن عام طور پر ٹوتھ پیسٹ میں خوشبو ہوتی ہے اور ٹوٹھ پیسٹ خوشبودار ہوتے ہیں اس لیے اس کا استعمال ممنوع ہے ۔ اسے استعمال کرنے سے صدقہ واجب ہوگا ۔
رد المحتار میں ہے
واما اذا خلط بما يستعمل في البدن كاشنان ونحوه : ففي شرح اللباب عن المنتقي ان كان اذا نظر اليه قالوا هذا اشنان فعليه صدقۃ وان قالوا هذا طيب فعليه دم ۔ 
رد المحتار صفحہ 577 جلد 3، باب الجنایات من کتاب الحج

والله تعالى اعلم

کتبــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply