ایک سوال یہ ہے حضور کہ دوسرا نکاح کرنے کے لیے پہلی بیوی کی اجازت لینا ضروری ہے؟
الجواب : ضروری بہ معنی فرض یا واجب نہیں ہے ، گھر کو خوشگوار ماحول میں چلانے کے لیے، اچھی طرح سے خوشی کے ساتھ چلانے کے لیے پہلی بیوی کی اجازت ضرور چاہیے، اس سے پرمیشن نہیں لیں گے تو روزانہ گھر میں جھگڑا رہے گا اور گھر جہنم کا نمونہ بن جائے گا اور اس سے پرمیشن لے کے شادی کریں گے تو وہ بھی خوش رہے گی یہ بھی خوش رہے گی اور گھر جنت کا نمونہ بن جائے گا ۔ اب آپ کی مرضی گھر کو جنت کا نمونہ بنائیے یا جہنم کا ۔ پہلی بیوی سے پرمیشن ضرور لے لینا چاہیے اور اس کو سمجھا دینا چاہیے دیکھو ہم تمہارے سارے حقوق ادا کریں گے ہم تمہارے ساتھ کوئی ترجیحی سلوک نہیں کریں گے، تمہاری دل جوئی کریں گے ،تم کو خوش رکھیں گے ۔میں تمہاراشوہر ہوں تم بھی ہم کو خوش رکھنے کی تدبیر سوچو تو وہ بھی انسان ہے جب شوہر کی طرف سے پیار پاتی ہے تو اس کو اور زیادہ پیار پیش کرتی ہے ۔
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔ ( ماخوذ از بزم سوالات )