دھنسی ہوئی قبر پر مٹی کیسے ڈالیں؟ از مفتی نظام الدین رضوی

دھنسی ہوئی قبر پر مٹی کیسے ڈالیں؟

سوال : ہمارے یہاں ایک رواج یہ بن گیا ہے کہ لوگ شعبان کے مہینے میں دھنسی ہوئی سبھی قبروں پر مٹی چڑھا کر اونچی اور نئی کرلیتے ہیں ، آیا یہ سنت ہے یا بدعت؟ شریعت مطہرہ کا اس سلسلے میں کیا حکم ہے؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــ

میت پر مٹی ڈال کر دبانا جائز نہیں ۔ زمین کی سطح پر پہلے بانس ، لکڑی کے تختے اور اوپر سے چٹائی وغیرہ کوئی چیز بچھا کر مٹی ڈالیں تاکہ میت کی بے حرمتی نہ ہو اور قبروں کا نشان محفوظ رہے ، یہ جائز ہے کہ اس میں احترام مسلم ہے ۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

کتبــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور 

Leave a Reply