روم یا گھر کی دلالی یعنی کمیشن پر کام کرنا کیسا ہے؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اگر دونوں فریق یعنی لینے والے اور دینے والے یہ جانتے ہیں کہ جو آدمی بیچ میں کام کر رہا ہے وہ کمیشن لیتا ہے اور کمیشن
کی مقدار بھی معلوم و متعین ہو تو ایسی صورت میں یہ معاملہ جائز و درست ہے، لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ دلال کچھ
خرچ بھی کرے، اپنا کچھ وقت صرف کرے، کچھ دوڑ دھوپ کرے. اگر کوئی گھر بیٹھے فریقین سے ٹیلیفون یا موبائل کے ذریعے
رابطہ کر کے معاملات طے کرے تو وہ بھی اجرت کا حقدار ہے کہ اس نے اس کے لئے وقت بھی صرف کیا اور موبائل وغیرہ
سے رابطہ کرکے کچھ مال بھی خرچ کیا اور اگر وہ صرف مشورہ دے تو اس کا پیسہ نہیں لے سکتا یہ گالی نہیں ہے ۔
واللہ تعالی اعلم ۔
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپو ر