ڈکار آنے پر کیا پڑھنا چاہیے ؟

ڈکار آنے پر کیا پڑھنا چاہیے ؟

الجواب بعون الملک الوہاب:

ڈکار آنے پر "اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلیٰ کُلِّ حَالٍ مِّنَ الْحَال”ِ کہنا چاہیے ۔

چنانچہ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

"مَنْ عَطَسَ اَوْ تَجَشَّأَ اَوْ سَمِعَ عَطْسَۃً اَوْ جَشَأَۃً فَقَالَ اَلْحَمْدُلَلّٰہِ عَلیٰ کُلِّ حَالِِ مِّنَ الْحَالِ دَفَعَ اللّٰہُ عَنْہُ سَبْعِیْنَ دَاءً اَھْوَنُہُ اَلْجُذَامُ”

یعنی جسے چھینک آئے یا ڈکار آئے یا جو (دوسرے کی )چھینک یا ڈکار سنے اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلیٰ کُلِّ حَالِِ مِّنَ الْحَالِ کہے تو اللہ پاک اس سے ستر 70 بیماریاں دور فرمائے گا، جن میں سب سے ہلکی بیماری جذام (یعنی کوڑھ) ہے ۔

(فوائد ابن الصلت صفحہ 63 حدیث نمبر 29 دارالبشائر بیروت)

اسی طرح سیدی امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتھم العالیہ فرماتے ہیں :

"ڈکار آنے پر الحمدللہ کہنا چاہیے کیونکہ یہ معدے کی گندی ہوا ہے، یعنی ایک طرح کی خرابی ہے جو پیٹ سے نکل گئی، اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے الحمدللہ کہیں ۔ "

(بچوں کی ضد ختم کرنے کا طریقہ صفحہ 27 مکتبۃ المدینہ کراچی)

واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم

کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

Leave a Reply

%d bloggers like this: