کووڈ ویکسینیشن سے روزہ نہیں ٹوٹے گا از علامہ کمال احمد علیمی

کووڈ ویکسینیشن سے روزہ نہیں ٹوٹے گا

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسلہ کے بارے میں کہ زید حالت روزہ میں کویڈ19کا ویکسین لیا تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ گیا یا نہیں؟
: المستفتی ،حافظ سید علی امام و خطیب مسجد محمدی ورنی ضلع نظام آباد تلنگانہ انڈیا پن کوڈ ،503188

الجواب بعون الملک الوھاب

کووڈ ویکسین لینے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا، کیوں ویکسینیشن کا عمل انجیکشن کے ذریعہ ہوتا ہے اور اور انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا.
بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع میں ہے:
"وما وصل الی الجوف اوالی الدماغ من المخارق الاصلیۃ کالانف والاذن والدبر فوصل الی الجوف اوالدماغ فسد صومہ الخ واما ماوصل الی الجوف اوالی الدماغ من غیرالمخارق الاصلیۃ لایفسد (بدائع الصنائع ٢ /٩٣ )
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ولو أقطر شيئًا من الدواء في عينه لايفطر صومه عندنا، وإن وجد طعمه في حلقه، وإذا بزق فرأى أثر الكحل، ولونه في بزاقه عامة المشايخ على أنه لايفسد صومه، كذا في الذخيرة، وهو الأصح هكذا في التبيين.”
(کتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، ١/ ٢٠٣)
فتاویٰ فیض الرسول میں ہے:
”تحقیق یہ ہے کہ انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا چاہے رَگ میں لگایا جائے چاہے گوشت میں ۔“(فتاویٰ فیض الرسول،١ /٥١٦)
واللہ اعلم بالصواب ۔

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ :کمال احمد علیمی نظامی دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی
٢جمادی الآخرۃ ١٤٤٣ھ/ ٦ جنوری ٢٠٢٢ء
الجواب صحیح محمد نظام الدین قادری مصباحی خادم درس و افتاء دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی

Leave a Reply