باریک حروف والا قرآ ن چھاپنا کیسا ہے

باریک حروف والا قرآ ن چھاپنا کیسا ہے

عنوان : بعض اہل مطابع پاکٹ سائز اتنے باریک حروف والا قرآن مجید چھاپتے ہیں کہ جس کو پڑھنے میں پریشانی ہوتی ہے تو ایسا کرنا شرعا کیسا ہے۔

جواب: مکروہ ہے۔ اہلِ مطابع کو چاہیے کہ وہ اس طرح کے عمل سے گریز کریں اور ایسا قرآن چھاپے جو بآسانی پڑھا جاسکے۔

بہار شریعت میں در مختار کے حوالے سے ہے:

قرآن مجید کا حجم چھوٹا کرنا مکروہ ہے۔ (درمختار)

                مثلاً آج کل بعض اہل مطابع نے تعویذی قرآن مجید چھپوائے ہیں جن کا قلم اتنا باریک ہے کہ پڑھنے میں بھی نہیں آتا، بلکہ حمائل بھی نہ چھپوائی جائے کہ اس کا حجم بھی بہت کم ہوتا ہے۔

بہار شریعت ۔جلد: 16

از : مفتی محمد تبریز نجمی 

Leave a Reply