بچے کا پیشاب پاک ہے یا ناپاک ہے| پاکی کے مسائل

بچے کا پیشاب ناپاک ہے

السلام علیکم ورحمۃاللہ ۔ ایک مسلہ ہے کہ اگر کپڑے پر کسی بچہ نے پیشاب کردیا تو کیا اس جگہ کو دھوکر نماز پڑھ سکتے ہیں۔

سائل: محمد اویس رضا

وعلیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوہاب ۔

اس جگہ کو پاک کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں پورا کپڑا دھلنا ضروری نہیں۔

ہندیہ میں ہے "ﻛﻞ ﻣﺎ ﻳﺨﺮﺝ ﻣﻦ ﺑﺪﻥ اﻹﻧﺴﺎﻥ ﻣﻤﺎ ﻳﻮﺟﺐ ﺧﺮﻭﺟﻪ اﻟﻮﺿﻮء ﺃﻭ اﻟﻐﺴﻞ ﻓﻬﻮ ﻣﻐﻠﻆ ﻛﺎﻟﻐﺎﺋﻂ ﻭاﻟﺒﻮﻝ ﻭاﻟﻤﻨﻲ ﻭاﻟﻤﺬﻱ ﻭاﻟﻮﺩﻱ ﻭاﻟﻘﻴﺢ ﻭاﻟﺼﺪﻳﺪ ﻭاﻟﻘﻲء ﺇﺫا ﻣﻸ اﻟﻔﻢ ﻛﺬا ﻓﻲ اﻟﺒﺤﺮ اﻟﺮاﺋﻖ۔

ﻭﻛﺬﻟﻚ ﺑﻮﻝ اﻟﺼﻐﻴﺮ ﻭاﻟﺼﻐﻴﺮﺓ ﺃﻛﻼ ﺃﻭ ﻻ”(ج١،ص٤٦)۔

بہار شریعت میں ہے ” انسان کے بدن سے جو ایسی چیز نکلے کہ اس سے غُسل یا وُضو واجب ہو نَجاستِ غلیظہ ہے جیسے پاخانہ، پیشاب، بہتا خون، پیپ، بھر مونھ قے، حَیض و نِفاس و اِستحاضہ کا خون، مَنی، مَذی، وَدی۔

دودھ پیتے لڑکے اورلڑکی کا پیشاب نَجاستِ غلیظہ ہے یہ جو اکثر عوام میں مشہور ہے کہ دودھ پیتے بچوں کا پیشاب پاک ہے محض غلط ہے”(ح٢، ص٣٩٠)۔

واللہ تعالی اعلم

کتبہ : مفتی شان محمدالمصباحی القادری

١٢اگست٢٠٢٠

Leave a Reply