چوہے کا جھوٹا کھانا کیساہے ؟
السلام علیکم
کیا فرماتےہیں علماءکرام کہ اگر چوہا کسی کھانےوالی چیز سالن وغیرہ میں منہ ڈال دے تو کیا حکم ہے
جواب عنایت فرمائیں علماءکرام براےکرم ۔
سائل;- حافظ ریحان رضا نوری
وعليـــــــكم الســـــلام ورحمة اللّہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
چوہے کا جھوٹا کھانا مکروہ تنزیہی ہے ۔
جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ فرماتےہیں کہ
گھر میں رہنے والے جانور جیسے بلّی، چوہا، سانپ، چھپکلی کا جھوٹا مکروہ ہے ۔
(بہار شریعت حصہ دوم,ص ۳۴۳ , آدمی اور جانوروں کے جھوٹے کا بیان, مکتبۃ المدینہ،)
والله تعالی اعلم بالصواب
کتبہ : اسیر حضور تاج الشریعہ
محمد نور جمال رضوی دیناج پـور بنگال.
( ۵ صفر المظفر -۱۴۴۳ہجری بروز بدھ)