چہرے پر پینٹ کے ذریعے پرچم وغیرہ بنانا کیسا ہے ؟

چہرے پر پینٹ کے ذریعے پرچم وغیرہ بنانا کیسا ہے ؟

سوال : چہرے پر پینٹ کے ذریعے پرچم وغیرہ بنانا کیسا ہے ؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اگر پینٹ کی وجہ سے چہرہ بدنما اور بگڑا ہوا دکھائی دے تو ناجائز وگناہ ہے اور اگر چہرہ پینٹ کی وجہ سے خوبصورت دکھائی دے یا کم از کم بگڑا ہوا نہ لگے تو جائز ہے ۔

نوٹ :
پینٹ کی وجہ سے چہرے پر ایک تہہ سی بن جاتی ہے جو وضو اور غسل میں پانی کو جسم تک پہنچنے سے روکتی ہے لہذا وضو اور غسل میں اس پینٹ کی تہہ کو اتارنا ضروری ہوگا ۔

(دارالافتاء اہلسنت)

واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم

کتبہ : مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

Leave a Reply