چاؤمین کھانا کیسا ہے ؟ از مفتی نظام الدین رضوی

چاؤمین کھانا کیسا ہے ؟ از مفتی نظام الدین رضوی

سوال : کیا حکم ہے اس بارے میں کہ لوگ آجکل ہوٹلوں میں چاؤمین بڑے شوق سے کھاتے ہیں، یہ ایک چائنیز کھانا ہے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس

میں سور کی ہڈیوں کا پاؤڈر ہوتا ہے ۔ آیا اس کو کھانا چاہیے یا نہیں؟

الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ

جو کھانے شبہے کے ہوں ان سے بچنا چاہئے ۔ اور جس کھانے کے بارے میں اطمینان ہو کہ ضرور حلال ہے اور اس میں کوئی ناپاک یا حرام چیز نہیں

ملائی گئی ہے اسی کو کھایا جائے ۔ خواہ وہ چائنیز ہو یا امریکن یا کہیں اور کا، اور جس میں یقین ہے کہ حرام چیز ملائ گئی ہے اس کا کھانا حرام و

گناہ ہے اور جس میں شبہ ہو اس سے بچنا چاہیے یعنی کھا لیا تو گناہ نہیں اور بچے تو بہتر ہے ۔

واللہ تعالی اعلم ۔

کتبـــــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply