چشمہ پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چشمہ لگائے ہوئے سجدہ کرنے سے نماز ہوگی یا نہیں؟ سائل: محمدعمران برکاتی مالیگاؤں
الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اگر چشمہ پہن کر سجدہ کرنے میں ہڈی تک ناک کے دبنے میں روکاوٹ نہیں پیدا کرتا ہے تو نماز بلا کراہت ہوجائے گی اور اگر روکاوٹ پیدا کرتا ہے تو نماز مکروہ تحریمی ہو گی یعنی دوبارہ بڑھنا واجب ہوگا حضرت صدالشریعہ علیہ الرحمہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں ناک ہڈی تک نہ دبی تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوئی 📚بہار شریعت حصہ سوم صفحہ نمبر 71
بحوالہ فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ نمبر375
وَاللہُ اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالی علیہ وسلم
کتبہ: مفتی محمدرضا مرکزی
خادم التدریس والافتا
الجامعۃ القادریہ نجم العلوم مالیگاؤں