چاند پر رہنے والا انسان کتنے روزے رکھے گا ؟
سوال :انسان اب چاند پر پہنچ چکا ہے ممکن ہے کوئی صورت ایسی نکل آئے کہ وہاں انسان رہنے بسنے لگیں تو وہاں رمضان
کے روزے کتنے دن رکھیں گے؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ابھی تو اس کی حاجت نہیں، مگر شریعت کسی بھی صورت کے جواب سے عاجز نہیں، اگر کبھی چاند پر انسانی آبادی ہو
جائے تو ظاہر یہ ہے کہ چاند برابر ان کے پیش نظر ہوگا اس لئے وہ ہمیشہ 30 دن کے روزے رکھیں گے ۔
واللہ تعالی اعلم ۔
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور