چاند میں موجود سیاہی کیا چیز ہے ؟

چاند میں موجود سیاہی کیا چیز ہے ؟

الجواب بعون الملک الوہاب:

چاند میں موجود سیاہی حضرت جبریل علیہ السلام کے پر لگنے کے باعث ہے، جبکہ بعض علماء کے نزدیک یہ کچھ حروف ہیں.

چنانچہ فتاویٰ حدیثیہ میں ہے :

"حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے جواباً فرمایا کہ :

یہ حضرت جبریل امین علیہ السلام کے پر لگنے کا نشان ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے چاند کی روشنی کے سورج کی روشنی کی طرح ستر حصے پیدا کئے تھے، حضرت جبریل امین علیہ السلام نے چاند پر اپنے پر لگا کر اس کے انہتر (69) حصے محو کردیئے (یعنی مٹا دیے) اور ان انہتر حصوں کو سورج میں منتقل کردیا اور اس میں دوسری چیزوں کو روشن کرنے کی صلاحیت ختم کر دی اور نور کو باقی رکھا اور اس آیتِ کریمہ کا یہی مطلب ہے :

فَمَحَوْنَا اٰیَۃَ اللَّیْلِ وَجَعَلْنَا اٰیَۃَ النَّھَارِ مُبْصِرَۃً

ترجمہ کنزالایمان : رات کی نشانی مٹی ہوئی رکھی، اور دن کی نشانی دکھانے والی.

(سورۃ بنی اسرائیل آیت : 12 پارہ : 15)

بعض حضرات نے فرمایا ہے کہ چاند میں موجود نظر آنے والی سیاہی کچھ حروف ہیں اور وہ لفظ و جمیل کے حروف کا مجموعہ ہیں.

(فتاویٰ حدیثیہ مترجم صفحہ 527, 528 مکتبہ اعلحضرت لاہور )

کتبہ :مفتی ابواسیدعبیدرضامدنی

Leave a Reply

%d bloggers like this: