سورج گرہن اور چاند گرہن کے وقت ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟

سورج گرہن اور چاند گرہن کے وقت ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جب تک گرہن لگا رہے، ہمیں نماز اور توبہ واستغفار میں مشغول رہنا چاہئے ۔

سورج گرہن کی نماز سنتِ مؤکدہ ہے اور بغیر اذان و اقامت کے آہستہ قراءت کرتے ہوئے جماعت کیساتھ پڑھنا مستحب ہے, اس کی کم ازکم دو رکعتیں ہیں اور زیادہ بھی پڑھ سکتے ہیں, چاند گرہن کی نمازمستحب ہے مگر یہ بغیر جماعت کے دو رکعتیں تنہا پڑھیں۔

نوٹ: سورج گرہن کی نماز اس وقت پڑھیں جب مکروہ وقت نہ ہو, اگرمکروہ وقت ہو تو نماز کی جگہ دعا میں مشغول رہیں.
اسکی مزیدتفصیل بہارِشریعت جلداول صفحہ 786تا788 تک دیکھی جاسکتی ہے ۔

واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم

کتبــــــــــــــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی

Leave a Reply