نقد اور ادھار کی قیمت الگ الگ رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟

نقد اور ادھار کی قیمت الگ الگ رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟

سوال : زید جو مال نقد خریدنے والوں کو دس روپے میں دیتا ہے وہی مال ادھار خریدنے والوں کو بارہ روپے میں دیتا ہے تو یہ جائز ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا ۔

الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

جو مال نقد خریدنے والوں کو دس روپے میں دیتا ہے وہی مال ادھار خریدنے والوں کو دس روپے کی بجائے بارہ، پندرہ یا اس سے زیادہ میں دینا جائز ہے ۔ جیسا کہ اعلی حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں : قرضوں بیچنے میں نقد بیچنے سے دام زائد لینا کوئی مضائقہ نہیں رکھتا یہ باہمی تراضی بائع ومشتری پر ہے ۔ قال اللہ تعالی الا ان تکون تجارۃ ان تراض منکم (فتاوی رضویہ جلد ششم صفحہ ٤٧٢)

وھو سبحانہ وتعالیٰ اعلم وعلمہ اتم واحکم ۔

کتبـــــہ : مفتی جلال الدین احمد الامجدی

Leave a Reply