کیا بیوی حیض کی حالت میں اپنے ہاتھ کے ساتھ شوہر کی منی نکال سکتی ہے ؟
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــ
بیوی حیض کی حالت میں ہو یا نہ ہو ہرصورت میں اس کے لئے اپنے ہاتھ سے شوہر کے عضو کو رگڑ کر اس سے منی نکالنا جائز ہے ۔
چنانچہ فتاویٰ شامی میں ہے :
"یَجُوْزُ اَنْ یَّسْتَمْنِیَ بِیَدِزَوْجَتِہِ”
یعنی اپنی بیوی کے ہاتھ سے منی نکالنا جائز ہے ۔
(ردالمحتار علی درمختار جلد 9 کتاب الحدود صفحہ 44 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم
کتبـــــــــہ : مفتی ابو اسید عبیدرضامدنی