بجّو، اور لومڑی کا گوشت کھانا کیسا ہے؟
جواب:
یہ دونوں جانور شکاری ہیں، اس لیے ان کا گوشت کھانا حرام ہے۔
اور بعض حدیثوں سے جو ان کے کھانے کی حلّت ثابت ہوتی ہے تو وہ حدیثیں ابتدائے اسلام کے دور سے متعلق ہیں جب آیتِ کریمہ: ” ویحرّم علیہم الخبائث” (اعراف: ١۵٧) کا نزول نہ ہوا تھا۔
در مختار میں ہے:
"لایحلّ الضبع و الثعلب” (در مختار مع شامی ج٩ص ۴۴٣)
علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:
"وما روی مما یدل علی اباحتہما فمحمول علی ما قبل التحریم ؛ فان الاصل: متی تعارضٙ نصان غلب المحرّم علی المبیح” (رد المحتار ج٩ ص ۴۴٣)۔
محمد نظام الدین قادری۔
خادم درس وافتاء: دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی، بستی۔)
1 thought on “بجّو، اور لومڑی کا گوشت کھانا کیسا ہے؟ از مفتی محمد نظام الدین قادری”