سگریٹ،بیڑی پینا کیسا ہے؟ از مفتی نظام الدین رضوی
الجوابــــــــــــــــــــــــــــ
اس سے منہ خراب ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے منہ سے خراب قسم کی ایک بدبو پیدا ہوتی ہے ۔ یہ اپنے پیسوں کو برباد کرنا اور آگ سے جلانا
ہے ۔ اور ساتھ ہی ساتھ اپنے منہ کو بدبودار بھی کرنا ہے ۔ اگر منہ میں بدبو ہے اور اس طرح مسجد میں جائیں تو اغل بغل والے نمازیوں کو اور
فرشتوں کو تکلیف ہوگی ۔ لہذا جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں اولاً اس سے باز آ جائیں ،اور اگر کسی وجہ سے باز نہیں آسکتے تو انہیں چاہیے کہ نماز
سے ۳۰، ٤٠ منٹ پہلے پی کر خوب اچھی طرح مسواک وغیرہ کرکے منہ صاف کر لیں تا کہ بدبو اچھی طرح ختم ہو جائے اور کسی کو تکلیف نہ ہو ۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور