بیچنے کی نیت سے زمین خریدی تو زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟

بیچنے کی نیت سے زمین خریدی تو زکوۃ کا کیا حکم ہے ؟

سوال : میں نے تین سال پہلے ایک زمین خریدی تھی اس نیت سے کہ اگر اچھی قیمت ملے گی تو اسے بیچ دوں گا تو کیا اس پر بھی زکاۃ دینی ہوگی، اگر ہاں تو کس قیمت کے لحاظ سے، جس قیمت میں زمین خریدی گئی تھی اس کی قیمت میں یا پھر موجودہ وقت میں جو زمین کی قیمت ہے اس کے لحاظ سے؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــ

بیچنے کے لئے جو زمین خریدی جاتی ہے وہ اچھی قیمت ملنے پر ہی بیچی جاتی ہے ۔ اگر خریدار کا یہ پکا ارادہ ہو کہ اچھا دام ملنے پر زمین کو بیچ دے گا اور اسی لیے اس نے خریدا تو وہ زمین مال تجارت ہے ۔ اور دیگر اسباب تجارت کی طرح اس کی زکوٰۃ بھی فرض ہے ۔ آپ چاہیں تو زمین کی زکوۃ زمین سے ہی نکالیں اور چاہیں تو سارے زکوۃ پر نرخ بازار یا اس کی جو مالیت ہو اس کی زکوۃ کا روپے سے ادا کریں ۔ اعتبار ہر سال کی موجودہ مالیت کا ہے یعنی مارکیٹ ویلو کا ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبـــــــہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply