بے نمازی جھوٹے شرابی کی تعظیم کرنا کیسا؟

بے نمازی جھوٹے شرابی کی تعظیم کرنا کیسا؟

مفتی محمد صدام حسین برکاتی فیضی۔

بے نمازی جھوٹے شرابی فاسق معلن شخص کی تعظیم کرنا کیسا ہے مدلل جواب عنایت فرمائیں۔
المستفتی: عبداللہ سدھارتھ نگر یوپی انڈیا۔

الجواب بعون الملک الوھاب

ناجاٸز و گناہ ہے کیونکہ فاسق واجب الاہانت ہے۔
حدیث پاک میں ہے: "اذا مدح الفاسق غضب الرب واھتز لذٰلك العرش” (مشكوة المصابيح ، ج٢، ص٤٢٨، كتاب الاداب ، باب حفظ اللسان والغيبة والشتم ، مطبوعه رحمانيه)
جب فاسق کی تعریف کی جاتی ہے رب عزوجل غضب فرماتا ہے اور عرش الٰہی ہل جاتا ہے۔
طحطاوی علی الدر المختار میں ہے: "قد وجب علیھم اھانته شرعاً ” اھ (ج١، ص٢٤٣، باب الامامۃ، مطبوعہ دار المعرفۃ بیروت لبنان)
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمة الرحمٰن تحریر فرماتے ہیں: "فاسق بھی شرعا واجب الاہانت ہے اور اس کی تعظیم ناجاٸز” اھ (فتاوی رضویہ جدید، ج١١، ص٣٩٨، ازالۃ العار بحجر الکرائم عن کلاب النار، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)

واللہ تعالیٰ ورسولہ ﷺ اعلم بالصواب۔
کتبہ: محمد صدام حسین برکاتی فیضی

Leave a Reply