بالوں کا وگ (نقلی بال) پہننا کیسا ہے ؟
سوال : کیا حکم ہے شریعت مطہرہ کا اس بارے میں کی بالوں کا وگ (نقلی بال) پہننا یا بالوں کو جوڑنا کیسا ہے جیسے عورتیں اپنے بالوں میں نقلی بال جوڑ کر بڑھاتی ہیں وہ نائلن کا مصنوعی ہوتا ہے؟
الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نائلن کے مصنوعی بال سے بچنا چاہیے, شریعت مطہرہ نے کوئی ممانعت نہیں فرمائی ہے، تاہم جہاں تک ہو سکے اس سے بچنا چاہیے البتہ انسان
کا بال اپنے بالوں میں لگا کر بڑھانا جائز نہیں بلکہ گناہ ہے، اس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے ہے اور ایسے لوگوں پر لعنت
بھی فرمائی ہے. ہاں سر میں بالوں کی کاشت ناجائز ہے کہ یہ بلا حاجت شرعی ضرر رسانی ہے ۔
واللہ تعالی اعلم
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور