سر کے یا داڑھی کے بال میں کلر لگانا کیسا ہے؟
الجواب : میں نے بھی کچھ لگا رکھا ہے(حضرت نے اپنی داڑھی کی طرف اشارہ فرمایا ) یہ کلر نہیں ہے یہ مہدی ہے ۔ اور حدیث پاک سے سفید بالوں میں مہدی لگانے کی اجازت ثابت ہے۔داڑھی میں مہندی سے رنگ کر سکتے ہیں کہ یہ سنت سے ثابت ہے ۔ کوئی خاص قسم کا رنگ ہو اور اس کو داڑھی میں لگا دیا جائے تو وہ سنت سے ثابت نہیں ہے۔ لیکن لال رنگ ہو یا کالے کے علاوہ کوئی رنگ ہو تو وہ ناجائز نہیں ہے لگا سکتے ہیں ۔ اور کالا کلر کرنا ناجائز و گناہ ہے ۔
اور کالے کے علاوہ کوئی اور کلر کرنا مثلا لال جو مہدی رنگ ہے یہ جائز و درست ہے۔ علماء عام طور سے یہی کلر(مہندی کلر) لگاتے ہیں کیونکہ سرکار کی حدیث پاک سے یہی ثابت ہے۔
کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارک پور ۔ ( ماخوذ از بزم سوالات )