بال جھلس دینے کے بعد بکری کا پایا چمڑے کے ساتھ کھانا جائز ہے یا نہیں؟

بال جھلس دینے کے بعد بکری کا پایا چمڑے کے ساتھ کھانا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابــــــــــــــــــــــــــــ

جائز ہے ۔ حلال جانور جب ذبح ہو گیا اور اس کا خون بہا دیا گیا تو اس کا پورا بدن پاک ہوگیا یعنی اس کا گوشت بھی پاک ہو گیا

اور کھال بھی پاک ہو گئی، اب خبیث چیزوں مثلاً آلہ تناسل، مثانہ وغیرہ کے علاوہ باقی گوشت پوست حلال ہے، لہذا گوڑی کو

بال جھلس دینے کے بعد کھانا جائز و درست ہے اس میں کوئی کراہت وقباحت نہیں ۔

واللہ تعالی اعلم

کتبہ : مفتی نظام الدین رضوی جامعہ اشرفیہ مبارکپور

Leave a Reply